Sunday, August 23, 2009

نیب کی جانب سے پچھلے ٥ سالوں میں کارروائیوں کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش



اسلام آباد ۔ وفاقی حکومت نے پچھلے پانچ سالوں میں قومی احتساب بیورو ( نیب ) کی طرف سے ملک بھر میں لوگوں کے خلاف ہونے والی کارروائیوں کے بارے تفصیلات جمعہ کو قومی اسمبلی میں پیش کر دی ہیں۔ ان کارروائیوں میں 418 افراد نے فری بارگیننگ جبکہ 395 افراد کو سزائیں دی گئی ہیں ۔ جبکہ 4475 افراد کے خلاف انکوائریاں جاری ہیں ۔ قومی اسمبلی کے رکن اسمبلی چوہدری محمد برجیس طاہر کے پوچھے گئے سوالوں کے جواب میں وزیر انچارج وزیر اعظم سیکرٹریٹ نے کہاکہ گزشتہ پانچ سالوں 2003-8 ء کے دوران نیب نے 5288 افراد کے خلاف کارروائی کی ہے۔ ان میں 3958 افراد کو سزا دی گئی ہے جبکہ 418 افراد کے ساتھ فری بارگیننگ کے تحت معاملات طے ہوئے ہیں ۔ قومی اسمبلی کی لائبریری میں موجود تفصیلات کے مطابق جن افراد کے خلاف کارروائی کی گئی ان میں اکثریت سرکاری ملازمین ، بزنس مین اور سیاستدان ( سابق ایم این ایز و ایم پی ایز ) کی ہیں ۔ سرکاری ملازمین کی محکمہ تعلیم ، پی ٹی سی ایل اور واپڈا سے زیادہ ہیں